پہلا ٹیسٹ،پہلے دن بنگلادیش کے خلاف پاکستان نے 4 وکٹ کے نقصان پر 158 رنز
فوٹو: فائل
راولپنڈی : پہلا ٹیسٹ،پہلے دن بنگلادیش کے خلاف پاکستان نے 4 وکٹ کے نقصان پر 158 رنز بنا لیے۔
راولپنڈی: پہلا ٹیسٹ،پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے دن 4 وکٹوں پر158 رنز بنالئے،بارش سے متاثرہ میچ تایخر سے شروع ہوا، بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیشی باولرز نےنئی گیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو جلد ہی آؤٹ کیا۔ تاہم صائم ایوب اور سعود شکیل کی نصف سنچریوں نے پاکستان کی پوزیشن کو بہتر کیا۔
پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی جبکہ سعود شکیل نے پاکستان کے لیے تیز ترین 1000 ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ برابر کیا۔
پاکستان کے 3 کھلاڑی 16 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے، عبداللّٰہ شفیق 2، شان مسعود 6 اور بابر اعظم صفر رن پر پویلین لوٹے، جس کے بعد صائم ایوب اور سعود شکیل کے درمیان 98 رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔
اس کے بعد صائم ایوب 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سعودشکیل 57 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جب کہ ان کے ساتھ وکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان 24 رنز بنا کرناٹ آوٹ ہیں۔
بنگلادیش کی جانب سے شریف الاسلام اور حسن محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی شامل ہیں۔
Comments are closed.