سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی بچیں گے نہیں، حامد میر کی پیشگوئی

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":[],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}
58 / 100

فوٹو:فائل

کراچی: سیںنئر صحافی اور اینکر حامد میر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی بچیں گے نہیں، حامد میر کی پیشگوئی ایک ٹی وی پروگرام میں میں سامنے آئی ہے.

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز میں اپنے کولیگ اینکر شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے جنرل قمر جاوید باجوہ بھی بچیں گے نہیں.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں سابق وزیراعظم عمران خا ن نے جنرل ر فیض اور جنرل ر قمرجاوید باجوہ کو استعمال نہیں کیا بلکہ ان دونوں نے عمران خان کو استعمال کیا ہے۔

پروگرام کے میزبان شاہزیب خزانزادہ نے کہا کہ گرفتاریوں کا دائرہ مزید پھیل سکتا ہے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کوفوجی تحویل میں لینے کے بعد ان سے تعلق کے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی افسران کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کی گرفتاریوں کے بعد حکومت مزید گرفتاریوں کا عندیہ دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم جن کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 14 اگست سے وہ لاپتہ ہیں۔

دوسری روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی خبر کے مطابق با خبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف کوئی کارروائی زیر غور نہیں ہے.

ادھر وزیر خارجہ اسحق ڈار نے جنرل فیض حمید کو تحویل میں لینے اور ان کے کورٹ مارشل پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک معجزہ ہےمیں بھی جنرل فیض کے متاثرین میں شامل ہوں ، جنرل فیض حمید نے اکتوبر میں مجھ سے معافی مانگی تھی۔

موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی جنرل فیض حمید کی گرفتاری پر بیان دیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ اس معاملے سے پی ٹی آئی کا تعلق نہیں ہے.

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے جنرل فیض حمید نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو کبھی ہدایات نہیں دیں اور نہ کبھی رابطہ کیا.

Comments are closed.