آرمی چیف کی اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب، لیجنڈری اولمپیئنزکی شرکت

53 / 100

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف کی اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب، لیجنڈری اولمپیئنزکی شرکت ،جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں کھیلوں کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم کیلئے فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی طرف سے پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔

آرمی چیف نے ارشد ندیم کو سنگلز ایونٹ میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی اور ارشد ندیم کے عزم، استقامت اور بہترین کارکردگی کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم کیلئے فخر ہے، ارشد ندیم کی کامیابی سے پوری قوم کو خوشیاں ملیں۔

آرمی چیف نے نوجوانوں کی ترقی کو خوشحال معاشرے کے لئے اہم قرار دیا اور کہا کہ ارشد کا آغاز سے عظمت کے حصول تک کا سفر متاثر کن رہا۔

اس موقع پر ارشد ندیم نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

تقریب میں 1984 کی اولمپک اور قومی ہاکی ٹیمیں، قومی کرکٹ ٹیم، اسٹریٹ فٹ بال ٹیم، آرمی پولو ٹیم، بصارت سے محروم کرکٹر اور کامن ویلتھ کے میڈل جیتنے والے، ایس اے ایف اور ایشین گیمز اور پیرس اولمپکس 2024 کے شرکاء سمیت کھیلوں کی ٹیموں اور لیجنڈری اولمپیئنز نے شرکت کی۔

تقریب میں لیجنڈ جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینئر، سہیل عباس، محمد آصف اور اعصام الحق اور دیگر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ارشد ندیم کے قریبی رشتہ دار، دوست اور کوچز بھی موجود تھے۔

Comments are closed.