سسرال آنے والے داماد کی مختلف انواع واقسام کے 100 پکوانوں سے تواضع
فائل:فوٹو
آندھرا پردیش:داماد کی آؤبھگت ہماری روایات میں شامل ہے لیکن ایک خاندان نے تو سسرال آنے والے داماد کے لیے انواع واقسام کے 100 کھانے تیار کر لیے۔
برصغیر پاک وہند میں بیٹی داماد کو انتہائی عزت واحترام سے نوازا جاتا ہے اور داماد جب بھی اپنی سسرال جاتا ہے، اس کی تواضع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاتی جس کے پس منظر میں یہ خیال ہوتا ہے کہ کہیں داماد کسی کمی پر ان کی بیٹی سے برا سلوک نہ کرے۔
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کاکیناڈہ داماد کے استقبال اور اس کی آؤبھگت کے لیے ایک خاندان نے دو، چار یا دس بارہ نہیں بلکہ 100 مختلف انواع واقسام کے کھانے تیار کیے۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کاکیناڈہ کے ایک گاؤں میں ہندووں کے آشاڈم مہینے کے بعد سسرال آنے والے داماد کی نئے نئے پکوانوں کے ساتھ تواضع کرنا ایک قدیم روایت ہے۔
ضلع کے تاما راڈہ گایوں کی رتنا کماری کی شادی گزشتہ سال ستمبر میں کاکیناڈہ شہر سے تعلق رکھنے والے روی تیجا سے ہوئی تھی یہ جوڑا اتوار کو اپنے سسرال پہنچا، جہاں روی تیجا کی ساس اپنے داماد کے لیے 100 اقسام کے مختلف کھانے تیار کیے۔
ان پکوانوں کی خاص بات یہ تھی کہ یہ سب مختلف آٹے سے تیار کئے گئے تھے جب کہ اس کے ساتھ پھل بھی دستر خوان پر رکھے گئے تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں ہی ایک خاندان نے اپنے داماد کی آؤ بھگت کے لیے 300 سے زائد اقسام کے کھانے تیار کیے تھے۔
Comments are closed.