عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج

51 / 100

فوٹو : فائل

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی گئی، راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست خارج کی.

انہیں واقعات کے دیگر مقدمات میں شیخ رشید، شبلی فراز، غلام سرور خان، صداقت عباسی، شیریں مزاری، اعظم سواتی سمیت 500 سے زائد ملزمان کی حاضری لگا کر کیس کی مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی.

نو مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔ عدالت نے بشری بی بی کی 12 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ان تمام مقدمات کی تفتیش کو 7 روز میں مکمل کیا جائے.

ملزم جب اتنے سارے مقدمات میں گرفتار ہو تو تفتیش ضروری ہے۔ آج سماعت کے موقع پر 500 سے زائد ملزمان کی حاضری لگائی گئی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا.

بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی اور دیگر ملزمان کی جانب سے محمد فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی گئی۔

Comments are closed.