مقابلہ حسن ،بیٹی کو چوتھی پوزیشن دینے پر والد نے ججوں پرگولیاں برسادیں
فائل:فوٹو
الٹامیرا: برازیل میں ایک مقابلہ حسن کی تقریب میں حصہ لینے والی لڑکی کے والد نے اس وقت ججوں پر گولیاں برسادیں جب بیٹی کو ججوں نے چوتھی پوزیشن سے نوازا۔
برازیل میں منعقد ہونے والا ایک مقامی مقابلہ حسن اس وقت سانحے میں بدل گیا جب ایک امیدوار لڑکی کے والد نے ججوں پر گولی چلانا شروع کر دی کیونکہ اس کی بیٹی نے چوتھا نمبر حاصل کیا تھا۔
یہ واقعہ الٹامیرا شہر میں “II Baile da Escolha da Rainha” کی مقابلہ حسن تقریب کے اختتام پر پیش آیا۔ مقابلہ ختم ہونے کے تقریباً دو گھنٹے بعد شرکاء میں سے ایک کے والد نے اپنی بیٹی کے چوتھی پوزیشن پر آنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ججوں کے معیار پر سوال اٹھانا شروع کر دیے۔
جس مقام پر مقابلہ حسن منعقد ہوا تھا وہاں پرائیویٹ سیکیورٹی اور ملٹری پولیس کا عملہ موجود تھا لیکن ناراض والد نے کوئی پرواہ نہیں کی اور ججوں کی جانب فائر کیے تاہم ان کی گولی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے قبل کسی کو گولی لگتی پولیس نے فوراً جواباً والد پر فائر کیے جس سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لڑکی کا والد اسپتال میں انتقال کرگیا۔
Comments are closed.