ارشد ندیم کو اولمپک میں گولڈ میڈل میڈل جیتنے پر قومی اسمبلی میں تحسین کی قرارداد منظور

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}
52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: ارشد ندیم کو اولمپک میں گولڈ میڈل میڈل جیتنے پر قومی اسمبلی میں تحسین کی قرارداد منظور، ارکان اسمبلی نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرنے پر سراہا۔

سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کی جسے اراکین قومی اسمبلی نے منظور کر لیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتا ہے، ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ وسائل کی کمی راستہ نہیں روک سکتی، یہ ایوان ارشد ندیم کی سابقہ کامیابی کو بھی احترام سے دیکھتا ہے۔

پیش کردہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے، اجلاس میں خواجہ آصف، عمر ایوب، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔

Comments are closed.