بجلی بلزپر 8اقسام کے ٹیکسز کی تفصیلات،حکومتی ریونیو ساڑھے 9 ارب روپے

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: بجلی بلزپر 8اقسام کے ٹیکسز کی تفصیلات،حکومتی ریونیو ساڑھے 9 ارب روپے بنتاہے جس وفاق کے علاوہ صوبوں کو بھی حصہ دیا جاتا ہے.

بجلی بلز پر ٹیکسز سے اور حکومت کی آمدن سے متعلق نجی ٹی وی چینل آج نیوز کی رپورٹ تفصیلات دی گئی ہے، رپورٹ میں دستاویزات کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ حکومت بجلی بلوں پر ٹیکسز کی مد میں سالانہ954ارب کا ریونیو جمع کرتی ہے.

بجلی بلوں میں 8قسم کے ٹیکسز عائد ہیں جو صارفین کو 9 روپے یونٹ پڑتے ہیں۔ ٹیکسز میں وفاق کا شیئر391ارب جبکہ صوبوں کا شیئر563ارب روپے ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی وی فیس کی مد میں14ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا جاتاہے،1.5 فیصدالیکٹریسٹی ڈیوٹی کی مدمیں53ارب وصول کیے جاتے ہیں۔ 7.5 فیصد ریٹیلرز سیلز ٹیکس کی مدمیں9ارب کا ریونیوجمع کیا جاتاہے۔

مزید ٹیکس مد میں13ارب،ایکسٹرا سیلز ٹیکس کی مد میں54ارب کا ریونیو جمع ہوتاہے، نان فائلرز کے25ہزاربل پر ساڑھے7فیصدایڈوانس ٹیکس کی مدمیں4ارب جمع کیا جارہا ہے۔

اسی طرح 10 سے12فیصد انکم ٹیکس مد میں حکومت کو98ارب روپے حاصل ہوتے ہیں۔ گھریلو، کمرشل، صنعتی، زرعی صارفین پر18فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد ہے.

Comments are closed.