9مئی کو ہمارے خلاف سازش کرنے والوں کو اپنی غلطی ماننا پڑے گی، آمین اللہ گنڈا پور

51 / 100

فوٹو : فائل

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہاہے 9مئی کو ہمارے خلاف سازش کرنے والوں کو اپنی غلطی ماننا پڑے گی، آمین اللہ گنڈا پور نے کہا ہم پہ الزام لگانے والے الزام ثابت کریں.

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی اور آئین کی پاسداری کے لیے قوم کھڑی رہے، پیر کو ہم صوابی میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں، ملکی حالات پر بانی پی ٹی آئی کو تشویش ہے.

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ، انہوں نے کہا پاکستان کیلئے بات کرنے پر میں ہمیشہ تیار ہوں،انہوں نے کہا ہمارے مینڈیٹ کو چھینا گیا ہے۔

مذاکرات کے حوالے سے انھوں نے کہا ہے کہ بات چیت ہوتی رہتی ہے لیکن ابھی فیصلہ کن مرحلے تک نہیں پہنچے۔

وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ میں نے کہا معافی مانگنے کو تیار ہوں میری غلطی ثابت کی جائے، اگر کوئی غلطی نہیں ہے تو مجھ سے کون معافی مانگے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک منصوبہ بندی کے تحت ہمارے خلاف سازش ہوئی، جس کی غلطی ہے اس کو ماننا پڑے گا، حالات دیکھ کر قوم فیصلہ کرے غلطی کس کی ہے.

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ زبردستی کے کاموں سے مذاکرات نہیں ہوتے، ہماری خواتین آج بھی جیلوں میں ہیں ، یاسمین راشد بیمار بھی ہیں مگر جیل میں ہیں، جنھوں نے پارٹی چھوڑ دی ان کو کچھ نہیں کہا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ثابت کیا یہ عدالتوں کو نہیں مانتے، ججز کہہ رہے ہیں ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جب بھی کوئی کال دی ہے سب وہاں پہنچے ہیں، ہمارے پاس جذبہ ، طاقت اور عوام بھی ہے۔

Comments are closed.