قائداعظم یونیورسٹی میں انگریزی اور ابلاغیات کی ڈیپارٹمنٹس شروع کرنےکافیصلہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) قائد اعظم یونیورسٹی نے انگریزی اور ابلاغیات پر مشتمل دو نئے ڈیپارٹمنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
اس حوالے سےوائس چانسلرڈاکٹر محمد علی کا کہناکہ ذریعہ تعلیم انگریزی ہونے کے باوجود یونیورسٹی میں انگریزی کا باقاعدہ شعبہ نہ ہونا حیرت انگیز ہے تاہم اس مسئلے کو بہت جلد حل کرلیاجائے گا۔
ذراہع کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی میں دو نئے شعبہ جات بنائے جارہے ہیں ان میں سے ایک شعبہ انگریزی اور ایک شعبہ ابلاغیات ہے ،شعبہ انگریزی میں باقاعدہ انگریزی زبان ،لٹریچر وغیرہ سے متعلقہ تعلیم دی جائے گی۔
موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت اورملک بھرمیں قائم بہت سی دیگر ہم عصر جامعات میں شعبہ ماس کمیونیکیشن کامیابی کے پیش نظرقائد اعظم یونیورسٹی میں بھی شعبہ ماس کمیونیکیشن کا اجراء بہت جلد کردیاجائے گا ۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے بتایاکہ جامعہ ملک کی نمبر ایک یونیورسٹی ہونے اور تمام ذریعہ تعلیم انگریزی ہونے کے باوجود اس جامعہ میں انگریزی کا ڈیپارٹمنٹ ہی نہیں بنایا گیا جو کہ حیرت انگیز عمل ہے اس لیے ہم نے فیصلہ کیاہے کہ انگریزی کا الگ سے شعبہ بنایاجائے گا۔
Comments are closed.