18یونیورسٹیوں کے 137 طلبا و طالبات میں 48 ملین روپے کےاسکالر شپ چیکس تقسیم

52 / 100

فوٹو: پی آر

کراچی: پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ، وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے کراچی میں تقریب کا انعقاد.کیا گیا. نینشل انسٹیٹیوٹ آف پرفامنگ آرٹس کراچی میں ہونے والی تقریب میں 18یونیورسٹیوں کے 137 طلبا و طالبات میں 48 ملین روپے کےاسکالر شپ چیکس تقسیم کیے گے۔

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے طلبہ مین چیکس تقسیم کیے.تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے پیف کے اسکالر شپ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہونہار اور ضرورت مند طلبہ کو خالصتاََ میرٹ کی بنیاد پر وظائف کی فراہمی بہترین اقدام ہے۔

پیشہ وارانہ تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان نئی اور جدید فیلڈ میں ہنر اور روزگار حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

سی ای او پیف ہاجرہ سہیل نے بتایا کہ اب تک پیف 14 ہزار سے زائد طلبہ کو وظائف فراہم کر چکا ہے۔ یہ ؤظائف ڈگری لیول سے لیکر پی ایچ ڈی تک مختلف شعبوں خاص کر ان شعبوں میں دیے جا رہے ہیں جن میں طلبہ جلد روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پیف ہر سال وظائف کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے اور نئے تعلیمی شعبہ جات خاص کر آئی ٹی سیکٹر، سیاحت، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سائبر سیکیورٹی اور صحت کے شعبہ میں طلبہ کو خالصتا میرٹ کی بنیاد پر وظائف فراہم کر رہا ہے.

ناپا کراچی میں منعقدہ اس تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی.

Comments are closed.