جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا۔

ایڈہاک ججز کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایڈہاک ججز سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں جسٹس منصور علی شاہ سمیت دیگر ججز، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، لاء افسران، وکلاء و عدالتی اسٹاف نے شرکت کی۔

دونوں ججز کو ایک سال کے لیے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ وزارت قانون کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے تھا۔ جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل نے پہلے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی تھی۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ریٹائرڈ) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

Comments are closed.