رؤف حسن 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے،سیدہ عروبہ کو جوڈیشل ریمانڈ منظور
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنمارؤف حسن 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے،سیدہ عروبہ کو جوڈیشل ریمانڈ منظورکیا گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن و دیگر ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا اور پی ٹی آئی فیس بک ہینڈلر سیدہ عروبہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا، ایف آئی اے نے رؤف حسن کے 8 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن ودیگر ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج ڈیوٹی جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا،ایف آئی اے پراسیکیوٹرنے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے موقف اپنایا کہ تمام ورکرکاتعلق اظہرمشوانی اوررؤف حسن سے ہے۔
عروبہ پی ٹی آئی کی ایکس اکاؤنٹ کوہینڈل کرتی ہیں عروبہ نےابھی تک اکاؤنٹس کوسرنڈرنہیں کیا،وکیل علی بخاری اورشعیب شاہین نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔
جج مرید عباس نے پوچھا کہ رؤف حسن کا انڈیا سے ویزہ یاٹکٹ بھی آیا ہے؟ایف آئی اے پراسیکیوٹرنے بتایاکہ جی رؤف حسن کا انڈیا سے سفری ٹکٹ آیا ہے، روف حسن نے راوحول نامی بندے کے ساتھ چیٹ کے حوالے سے بتایا کہ میں ریجنل تھنک ٹینک چلاتا ہوں.
انھوں نے عدالت کو بتایا کہ راحول یوکے میں رہتا ہے اس نے گیسٹ اسپیکر کے طور پر مجھے بحرین بلایا تھا،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رؤف حسن سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوءے رؤف حسن و دیگر ملزمان کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا اور پی ٹی آئی فیس بک ہینڈلرسیدہ عروبہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔
Comments are closed.