چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف پی ٹی آئی نےریفرنس دائر کردیا

57 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف پی ٹی آئی نےریفرنس دائر کردیا سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکئے گئے.

ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے مقدمات میں جسٹس عامر فاروق پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی طرف سے ریفرنس میں کہا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق شکایت کنندہ کے مقدمات میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شکایت کنندہ کے لگ بھگ تمام مقدمات اپنے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے۔

پی ٹی آئی کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے شکایت کنندہ کے مقدمات میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا،درخواست میں جسٹس عامر فاروق کے خلاف کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

Comments are closed.