ریاست ادارے نہیں وفاقی وصوبائی حکومتیں ہوتی ہیں ،آئین کا آرٹیکل 7 پڑھ لیں، عمرایوب
فوٹو:سکرین گریب
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے ریاست ادارے نہیں وفاقی وصوبائی حکومتیں ہوتی ہیں ،آئین کا آرٹیکل 7 پڑھ لیں، عمرایوب نے کہاآپریشن سے متعلق ہمیں آج تک بریفنگ نہیں دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف۔ رؤف حسن کی گرفتاری قابل مذمت ہے.
اسلام آباد میں پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ، اسد قیصر اور دیگر رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم روف حسن کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہیں.
پی ٹی آئی دفتر پر چھاپے کے دوران انٹرا پارٹی الیکشن کا ڈیٹا بھی ساتھ لے گئے، دفتر پر چھاپے کے بعد ہمارے 10 ورکرز لاپتہ ہیں۔ بیرسٹر گوہر خان۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو آرٹیکل 7 پڑھنا چائیے انکو آج یہ پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہئے تھی آج کی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس وفاقی حکومت کی ناکامی ہے۔
انھوں نے کہا کہ تمام تر اقدامات کے باوجود 3 کروڑ عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم ہمارے 10 ورکرز کہاں ہیں، پی ٹی آئی دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتی ہے۔
آپریشن عزم استحکام سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کہا جو آپریشن کیا جارہا اس پر ہمیں بریف کیا جائے، ہمیں آج تک بریفنگ نہیں دی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ضرور عمل درآمد
ہوگا، ہم نہیں چاہتے کہ ہماری فوج کمزور ہو۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ لندن پلان کے بعد معیشت کے پرخچے اڑ گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے خلاف دہشتگردی کے پرچے کاٹے گئے، بانی پی ٹی آئی سے بڑا کوئی محب وطن نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گندم کسانوں سے خریدنے کے بجائے درآمد کی گئی، پنجاب کے کاشتکاروں کی خون پیسے کی کمائی چھینی گئی۔
عمرایوب نے کہا کہ 500 ارب کا پیٹرول ایران سے اسمگل ہو کر پاکستان آتا ہے، کون سی مخلوق پیٹرول پاکستان لاتی ہے، ایک ایک ٹرک پر 30 سے 35 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی تو اس وقت معیشت کی گروتھ 6 فیصد تھی، جبکہ پی ڈی ایم کے دور میں یہ منفی میں چلی گئی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ عمران خان کا موقف ہے کہ جس ملک میں رول آف لا نہ ہو وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی، ہمارے خلاف یہ کون پرچے دیتا ہے کہ ہم محب وطن نہیں ہیں۔3 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے فارم 45 میں پی ٹی آئی کو کامیاب کیا.
اپوزیشن لیڈر نے مشورہ دیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو آرٹیکل 7 پڑھنا چاہیے۔آرٹیکل 7 وفاقی حکومت کی تشریح کرتا ہے، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیاں ریاست کے ٹولز ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے وہ کام کرنا ہوتا ہے جو ریاست کہتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کو یہ پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیے تھی۔
اس موقع پر سابق اسپیکر و سینیئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاکہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم نے یہاں زندگی گزارنی ہے، اس وقت ہمارے ایم این ایز کو آفرز کی جارہی ہیں۔
انہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملک تمہارے باپ کا نہیں ہے، یہ جنگ آپ کررہے ہیں، ہم ہر طرح سے مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اتحاد نے جمعہ کو احتجاج کی کال دی ہے، یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے اور ختم ہم کریں گے۔
Comments are closed.