ویمنزایشیا کپ،پاکستانی خواتین ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
فوٹو: سوشل میڈیا
دمبولا: ویمنزایشیا کپ،پاکستانی خواتین ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست ہو گئی ، بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 109 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 14.1 اوورز میں عبور کر لیا۔
سری لنکا کے شہردمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااور بھارتی ٹیم کو 109 رنز کاہدف دیا۔
سدرہ امین 25 اور طوبیٰ حسن 22 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ فاطمہ ثنا 16 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، باقی کوئی بیٹر کریز پر زیادہ دیر نہ ٹک سکیں اور پوری ٹیم آخری اوور میں 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی دیپتی شرما نے 3، رینوکا، پوجا اور شریانکا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے 109 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈین اوپنر ز شیفالی ورما اور سمرتی مدھانا نے پہلی وکٹ پر 85 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
مدھانا 45 اور شیفالی 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ دیالان ہمالاتھا 14 رنز بناسکیں، بھارتی ویمنز نے ہدف بآسانی 15ویں اوور 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں 7 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی۔
پاکستان کی طرف سے سیدہ عروب شاہ نے دو اور نشرہ سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.