مائیکروسافٹ کے کلاوٴڈ کمپیوٹنگ سویٹس کی بندش ، متعدد ممالک میں ایئرلائنز، بینکز سمیت دیگر ادارے متاثر

50 / 100

فائل:فوٹو

مائیکروسافٹ کے کلاوٴڈ کمپیوٹنگ سویٹس کی بندش کے باعث دنیا بھر میں کمپنیوں کو خدمات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ پروازیں معطل ہوگئیں، نیوز آوٴٹ لیٹس نشر جاری رکھنے سے قاصر ہوگئے اور کاروباری ادارے لین دین نہ کرسکے۔

آسٹریلیا، امریکا، برطانیہ اور بھارت میں سروسز بند ہونے کی اطلاعات سامنے ا?ئیں جس سے بینکس، میڈیا ہاوٴسز، اور اسٹاک مارکیٹوں سے لے کر سرکاری ادارے اور ہوائی اڈے تک متاثر ہوئے ہیں۔

عالمی سطح پر انٹرنیٹ کی بندش کی نگرانی کرنے والے ادارے ڈاوٴن ڈیٹیکٹر کے مطابق مائیکروسافٹ سروسز بشمول کلاوٴڈ کمپیوٹنگ پروگرام Azure اور آفس سافٹ ویئر مائیکرو سافٹ 365 کے خراب ہونے کی رپورٹ گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر کی گئی ہیں، صرف امریکا میں ایک ہزار 7 سو 51 بندشوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں مائیکرو سافٹ کی زیادہ سے زیادہ 25 بندشیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

مائیکرو سافٹ سروس کی بندش کے باعث امریکا میں کئی طیارے گراوٴنڈ کردیے گئے، آسٹریلیا میں بھی مسافروں کو پروازوں کی منسوخی کے باعث انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

آسٹریلیا کے سپراسٹور میں مائیکروسافٹ سروس کی بندش سے رقم کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث شہریوں کی قطاریں لگ گئیں۔

علاوہ ازیں برطانیہ، کینیڈا، بھارت، ملیشیا، سنگاپور سمیت دیگر کئی ممالک میں بھی تکنیکی خرابی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مائیکروسافٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ سروس بندش کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

Comments are closed.