شعیب ملک کے خلاف پراپیگنڈا مہم، ذاتی زندگی پر حملے
فوٹو: فائل
اسلام آباد (زمینی حقائق ) میڈیا میں شعیب ملک کے حوالے سے معاملے کو سکینڈلاہز کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ایک میڈیا ادارے کی طرف سے تسلسل سے شعیب ملک کو ہدف بنایا جاتا ہے۔
ورلڈ کپ سے قبل شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت روکنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا لیکن تما م تر پراپیگنڈا کے باوجود وہ ٹیم میں شامل ہو گیے تو اب ذاتی زندگی پر حملے شروع کر دیے گے ہیں۔
متذکرہ رپورٹ میں کہا گیا ہے سابق کپتان شعیب ملک گذشتہ 24 گھنٹے سے قیاس آرائیوں کی زد میں ہیں، وہ دورہ انگلینڈ سے چند روز کی چھٹی کو راز رکھ رہے ہیں لیکن حقیقیت یہ ہے کہ وہ اپنی والدہ کی عیادت کیلئے سیالکوٹ نہیں آئے ہیں بلکہ ایک فیملی مسئلے کے حل کیلئے خاموشی سے دبئی لینڈ کر چکے ہیں۔
شعیب ملک ایک بار پھر افواہوں کی زد میں ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کررہی ہیں۔
گزشتہ روز پی سی بی نے اعلان کیا کہ انگلینڈ کی ایک روزہ سیریز کیلئے انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک کو 10 روز کی چھٹی دے دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے شعیب ملک کو چھٹی دی ہے تاکہ وہ گھر واپس جاکر ذاتی معاملات کو نمٹا سکیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ متوقع طور پر 10 دن کے عرصے میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔
جیونیوز کی رپورٹ میں ذمے دار ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے منیجر طلعت علی ملک نے کھلاڑیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس بارے میں ہوٹل یا ڈریسنگ روم میں بات چیت سے گریز کریں۔
شعیب ملک پیر کی رات لندن سے دبئی پہنچے ہیں، انہوں نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ وہ اپنے کچھ فیملی معاملات طے کرنے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اتوار کو شعیب ملک نارمل تھے انہوں نے نارتھمپٹن آتے ہوئے بس رکوا کر برگر خریدے، دوستوں سے خوش گپیاں کرتے رہے اور رات کو مووی بھی دیکھی تاہم پیر کی صبح انہوں نے پریشانی میں ایک ہفتے کی چھٹی طلب کی۔
ٹیم منیجر طلعت علی نے جیو نیوز کو بتایا کہ شعیب ملک پرائیویسی میں کوئی بات شیئر نہیں کرنا چاہتے تھے اور نہ میں نے تفصیل جاننے کی کوشش کی۔
طلعت علی نے بتایا کہ میں نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ شعیب اگر خود چاہے گا تو بات کرے گا لیکن کھلاڑی آپس میں ڈسکس اور چہ مگوئیوں سے گریز کریں۔
ہم شعیب ملک کی بات کا احترام کرتے ہوئے پرائیویسی کو اہمیت دے رہے ہیں۔وہ ہمارے مرکزی کھلاڑی ہیں امید ہے کہ ہفتے بعد وہ ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔
طلعت علی نے کہا کہ مشن ورلڈ کپ میں شعیب ملک ہمارے اہم کھلاڑی ہیں۔ کپتان سرفراز احمد کی لیڈرشپ میں ٹیم میگا ایونٹ کی تیاری کررہی ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بورڈ مزید وضاحت نہیں دے سکتا اور یہ شعیب ملک کا ذاتی معاملہ ہے۔ شعیب ملک اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں ورلڈ کپ سے قبل ہمیشہ مسائل سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ 22 سال کے دوران انہوں نے 2007 کا ورلڈ کپ کھیلا اور موجودہ ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہے۔
Comments are closed.