پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا حکومتی فیصلہ،پیپلز پارٹی کا باضابطہ رد عمل سامنے آ گیا
فائل:فوٹو
کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پر پیپلز پارٹی کا باضابطہ رد عمل سامنے آ گیا۔شازیہ مری نے واضح کیا کہ اگر پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو اسے اپنا رویہ بھی سیاسی بنانا ہوگا۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ پی پی کو اس فیصلہ پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم حکومت کے اس فیصلے کے حوالے سے اپنی پارٹی کے اندر مشاورت کریں گے۔
شازیہ مری نے واضح کیا کہ اگر پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو اسے اپنا رویہ بھی سیاسی بنانا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں کیس دائر کرے گی۔
حکومتی فیصلے پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کے فیصلے درست قرار نہیں دیا تھا۔
Comments are closed.