عمران خان اور بشریٰ بی بی کانئے ریفرنس میں 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کانئے ریفرنس میں 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر گیا، نیب نے 14دن ریمانڈ مانگا تھا عدالت نے پہلے 6 اور بعد 8 دن کر دئیے.
احتساب عدالت کے جج نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 8، 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد 22 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ نیب نے 14دن ریمانڈ مانگا، پہلے عدالت نے 6دن کا ریمانڈ دیا تھا، ہماری درخواست پر عدالت نے ریمانڈ میں 2 دن بڑھا دیئے، دونوں کا ریمانڈ بڑھا کر 8 دن کر دیا گیا ہے، 20 جولائی کو 190ملین پاونڈ ریفرنس کی بھی سماعت ہے، اس لئے ریمانڈ بڑھایا۔
ریفرنس میں توشہ خانہ سے بلگیری جیولری سیٹ خرید کر بیچنے کا الزام ہے، نیب کے مطابق جیولری سیٹ کی کل مالیت 7 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری ڈالی تھی۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
آج لاہور پولیس کی 11 رکنی ٹیم بھی تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی جبکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
Comments are closed.