غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 29 فلسطینی شہید

50 / 100

فائل:فوٹو
غزہ: غزہ میں اسکول کے قریب پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 29 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ میں خان یونس شہر کے مشرق میں اباسان الکبیرہ قصبے میں العودہ اسکول کے قریب قائم پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔

زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چار دن میں اسرائیل کی جانب سے بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکولوں پر یہ چوتھا حملہ ہے۔ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

Comments are closed.