پنجاب فوڈاتھارٹی نے بڑی مقدارمیں مضرصحت بیسن ،مصالحےاورآئل پکڑلیا

راولپنڈی( زمینی حقائق )پنجاب فوڈاتھارٹی کی راولپنڈی اور اٹک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں 7 پروڈکشن یونٹس کو سیل کرکے 40 ہزار کلو سے زائدمضر صحت بیسن اور دیگر مضر صحت  اشیاء برآمد کی۔

IMG 20190430 152723

اس حوالے سےترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں 26 گھنٹوں کے دوران 17 پروڈکشن یونٹس کی جانچ پڑتال کی گی۔

اس دوران 7 یونٹس کو مضر صحت اشیاء خوردونوش تیار کرنے پر سیل کردیا جبکہ 3 کو بھاری جرمانہ کیا گیا، ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائی میں 40 ہزار کلو سے زائد مضر صحت بیسن قبضے میں لے لیا گیا ۔

بیسن رمضان المبارک میں فروخت کے لیے تیار کیا گیا تھا، آپریشن کے دوران 14 ہزار 92 کلو تیار ناقص نمکو، 17 ہزار کلو سے زائد ملاوٹی مصالحہ جات،10 ہزار 75 کلو ناقص چاول،6 ہزار 780 کلو املی اور دیگر زائد المعیاد خام مال برآمد کرکے کاروائی شروع کردی ۔

استعمال شدہ آئل، مضر صحت رنگ بھی قبضے میں لیا گیا ہے، ڈی جی پنجاب فوڈ تھارٹی محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں کہ شہریوں کو ملاوٹ مافیا سے بچایا جاسکے یہ مہم جاری رکھی جا ہے گی۔

Comments are closed.