پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے شکست دیدی، شرجیل اورکامران اکمل کی ففٹیاں

56 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

برمنگھم: پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے شکست دیدی، شرجیل اورکامران اکمل کی ففٹیاں، 145 رنز کی دھواں دھار اوپننگ شراکت، صہیب مقصود نے بھی 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی.

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز کو 68 رنز سے ہرا دیا۔ بھارت چیمپئنز مقررہ 20 اوورز میں 244 رنز کا ہدف عبور نہ کرسکی

پاکستان چیمپئنز کے 244 رنز کے تعاقب میں بھارت چیمپئنز 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 175 رنز بناسکی، بھارت کے سوریش رائنا نے 40 گیندوں پر 52 رنز، امباتی رائیڈو 39 رنز، رابن اتھپا 22 رنز اور انوریت سنگھ نے ناٹ آؤٹ 20 بنائے۔

پاکستانی بولر وہاب ریاض نے 3 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، شعیب ملک نے 4 اوورز میں 38 رنز دے کر 3 جبکہ سہیل تنویر اور سہیل خان ایک، ایک وکٹ لے سکے۔

اس سے قبل برمنگھم میں پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 243 رنز بنائے۔

کامران اکمل 77 اور شرجیل خان نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود 26 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہد آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت چیمپئنز کے آر پی سنگھ، انوریت سنگھ، دھول کلکرنی اور پون نیگی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، میچ یکطرفہ رہا اور بھارتی ٹیم بے بس دکھائی دی.

Comments are closed.