پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی کال، آج کراچی پٹرول پمپس بند لاہور میں کھلے ہیں
فوٹو: فائل
کراچی: پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی کال، آج کراچی پٹرول پمپس بند لاہور میں کھلے ہیں
،پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں آج (5جولائی) کو 13ہزار پیٹرول پمپس بطور احتجاج بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
پٹرول پمپس بند ہونے اور ہڑتال کے اعلان کے بعد بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں،پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ یہ ہڑتال صفر اشاریہ 5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کی جا رہی ہے۔
اس کے لیےبدھ کو حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان منعقدہ مذاکرات ناکام ہوگئے تھے،چئیرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ جمعہ 5جولائی کو ہڑتال کا ہمارا پیغام واضح ہے۔
جمعہ کو صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کا بتایا گیا تھا تاہم یہ ہڑتال ملک گیر نہ ہو سکی ،انہوں نے واضح کیا ہے کہ ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔
وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی
عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس واپس
نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
پٹرول کی ہڑتال کے دوران بھی فراہمی جاری رہے گی، پی ایس او
دوسری طرف پی ایس او نے ہڑتال کے دوران عوام کو فیول کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے پی ایس او کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس پر فیول کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے، سپلائی چین بھرپور طور پر فعال ہے۔
پی ایس او کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ کی طرح مستعد ہیں، بحثیت قومی کمپنی عوام کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔
اس سے قبل صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع نے کہا تھا کہ وزیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا.
Comments are closed.