سپریم کورٹ کا رویہ غلط ہے،چیف جسٹس چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکتے رہیں،روف حسن
فوٹو: اسکرین گریب
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کا رویہ غلط ہے،چیف جسٹس چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکتے رہیں،روف حسن کا کہنا تھا ہیومن رائٹس کی رپورٹ پر ان کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں رؤف حسن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ اس طرح کے رپورٹس کا خیر مقدم کیا ہے۔
ان رپورٹس کا مطلب اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں بلکہ سچائی کو سامنے لانا ہے، پاکستان کے عوام آزادی اظہار رائے چاہتی ہیں، پاکستان کے لوگ صاف و شفاف انتخابات کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹ کو چھپانے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے، یو ایس کانگرس نے کہا پاکستان میں رول آف لا کو یقینی بنایا جائے، ایسا لگتا ہے حکومت وقت اپنی ہی ذہنیت میں پھنسی ہوئی ہے۔
انسان جھوٹ کو چھپانے کیلئے بھی جھوٹ بولتا ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ حکومت پاکستان کا بیانیہ جھوٹ پر جھوٹ بنا ہوا ہے، عوام اور ریاستی اداروں میں خلا پیدا ہو رہا ہے جو بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کو پچھلے 1 سال سے نہ حق جیل میں رکھا ہوا ہے۔رؤف حسن نے مزید کہا کہ اس وقت ہم ایک ڈھلان کے اوپر ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم تباہی کے قریب جا رہے ہیں۔
تمام مشکلات کا حل اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کےعلاوہ کوئی کرائسز سے نہیں نکال سکتا۔
انھوں نے کہا ایسا لگتا ہے حکومت وقت اپنی ہی ذہنیت میں پھنسی ہوئی ہے، عوام اور ریاستی اداروں میں خلا پیدا ہو رہا ہے جو بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
Comments are closed.