بھارت 17 سال بعد ٹی 20 ورلڈ چمپئن بن گیا،فائنل میں جنوبی افریقہ کوشکست

51 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

بارباڈوس: بھارت 17 سال بعد ٹی 20 ورلڈ چمپئن بن گیا،فائنل میں جنوبی افریقہ کوشکست، جنوبی افریقہ پھرچوکرثابت ہوا اور بڑے میچ کا دباو برداشت نہ کرسکا،30 بالز پر30 رنز چایئے تھے لیکن افریقی بیٹرز کی لائن لگ گئی۔

اسٹاربھارتی باولر جسپریت بمرا نے اہم موقع پر وکٹ حاصل کی تو برق رفتار بیٹنگ کرنے والے کلاسنگ کو ففٹی کے بعد پانڈیا نے قابو کرلیا، آخری لمحات میں سوریا کمار یادیو نے ڈیوڈ ملر کا ناقابل یقین کیچ پکڑ کر جنوبی افریقہ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 177 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 8 وکٹوں پر 169 رنز بناسکی،ہدف کے تعاقب میں پروٹیاز کی ابتدائی دو وکٹیں 12 رنز تک گر گئیں، ریزا ہینڈرکس اور کپتان ایڈن مارکرم 4، 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ہینڈرکس کو جسپریت بومرا اور ایڈن مارکرم کو آؤٹ کیا،تیسری وکٹ پر ٹرٹن اسٹبز اور کوئنٹن ڈی کوک کے درمیان 58 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ اسٹبز 21 گیندوں پر 31 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ انہیں اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کو چوتھا نقصان کوئنٹن ڈی کوک کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ کوک ارشدیپ سنگھ کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 39 رنز بنائے۔

اس کے بعد پانچویں وکٹ پر ہینرک کلاسین اور ڈیوڈ ملر نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کو دلچسپ بنادیا۔ تاہم 27 گیندوں پر 52 رنز بنانے والے 151 کے مجموعے پر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

اسکے بعد جسپریت بومرا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کا جیت کا خواب چنکا چور کردیا، اپنے اختتامی دو اوورز میں صرف 5 رنز دے کر بھارت کی میچ میں واپسی کروادی۔

جنوبی افریقہ کو آخری اوور میں جیت کےلیے 16 رنز درکار تھے، لیکن جنوبی افریقی ٹیم فنشنگ لائنز عبور نہ کرسکی،بھارت کی طرف سے ہاردیک پانڈیا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بمرا اور ارشدیپ نے2،2جبکہ اکشر پٹیل نے ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے اس فائنل مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔

بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے جارہے اس فائنل مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ٹیم کا رنز کے اعتبار سے تو آغاز برق رفتار رہا جہاں اس نے ابتدائی دو اوورز میں 23 رنز بنائے لیکن وہ کپتان روہت شرما اور ان فارم رشبھ پنت کی وکٹوں سے بھی محروم ہوگئی۔

روہت شرما 9 جبکہ ریشبھ پنت بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ دونوں کو کیشو مہاراج نے میدان بدر کیا۔34 کے مجموعے پر نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی بیٹر سوریا کمار یادیو کو کگیسو رباڈا نے چلتا کیا۔ سوریاکمار نے 3 رنز بنائے۔

ویرات کوہلی اور اکشر پٹیل کے درمیان 54 گیندوں پر 72 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے بھارت کی فائٹنگ ٹوٹل کی جانب پیش قدمی کو یقینی بنایا۔

اکشر پٹیل 106 کے مجموعے پر 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔شیوم ڈوبے کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت کے دوران کے ساتھ اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

ویرات کوہلی 19ویں اوور میں 76 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ آخری اوور میں 27 رنز کی اننگز کھیلنے والے شیوم ڈوبے اور 2 رنز بنانے والے رویندرا جاڈیجا آؤٹ ہوئے۔

Comments are closed.