گلوکار علی ظفر ٹی وی پر بات کر تے ہوہے رو پڑے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ممتاز گلوکار علی ظفر ایک نجی ٹیلی وژن کے پروگرام میں میشا شفیع ہراسگی کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رو پڑے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران گفتگو میں علی ظفر نے کہا کہ مجھے اس بات کا قطعی علم نہیں ہے کہ میشا شفیع نے مجھ پر ہراسگی کا الزام کیوں لگایا؟ لیکن سچ کیا ہے یہ وہ خود ہی بتا سکتی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جس پروگرام میں ہراسگی کا الزام لگایا گیا، وہاں دو خواتین اور کئی مرد بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میشا شفیع نے ایک پیغام کے ذریعے ہم دونوں کی پرفارمنس کی تعریف کی جو میرے پاس محفوظ ہے۔
علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ اگر میری جانب سے میشا شفیع کے ساتھ ہراسگی ہوئی تو انہوں نے میری بیوی یا خاندان کو شکایت کیوں نہیں کی؟ حالانکہ وہ میرے گھر آتی رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر کئی طرح کی الزام تراشیاں کی گئیں، مہم چلائی گی لیکن اس سب کے باوجود میں نے اسے برداشت کیا اور ایک سال تک خاموش رہا۔
اس مقدمے پر بھی میں نے پہلے کبھی بات نہیں کی، عدالت نے مجھے کیس میں بری قرار دیا تھا۔انھوں نے اب بھی معاملا ختم کرنے کی پیشکش کر تے ہو ہے کہا کہ اس سے معاشرے پر خراب اثر پڑرہا ہے۔
دوسری جانب علی ظفر کہ اہلیہ عاہشہ نے کہا ہے علی ظفر معاف بھی کر دیں مگر میں میشا کو معاف نہیں کروں گی اسے نہیں پتہ ہم نے یہ دن کیسے گزارے ہیں۔
علی ظفر نے کہا میں سچا ہوں اس لیے عدالت پہنچ جاتا ہوں الزام لگانے والے کینیڈا جا بیٹھے ہیں۔
Comments are closed.