چاہت فتح علی خان کا وائرل گانا”بدو بدی“یوٹیوب پر واپسی کے بعد دوبارہ ڈیلیٹ

8 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: سوشل میڈیا پر اپنے بیسْرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کا وائرل گانا ‘بدو بدی’ یوٹیوب پر واپس آنے کے ایک روز بعد دوبارہ ڈیلیٹ ہوگیا۔چاہت فتح علی خان نے کہا کہ حاسدین نے دوبارہ اسٹرائیک بھیج کر یوٹیوب سے میرا گانا ایک بار پھر ڈیلیٹ کروا دیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے رواں سال عیدالفطر کی چند رات پر اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر گانا ‘بدو بدی’ اپلوڈ کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب وائرل ہوگیا تھا اور اس گانے پر 28 ملین ویوز آگئے تھے۔

گانے کے 28 ملین ویوز کے بعد یوٹیوب نے کاپی رائٹ کی وجہ سے چاہت فتح علی خان کا یہ گانا ڈیلیٹ کردیا تھا، ‘بدو بدی’ ڈیلیٹ ہونے پر جہاں چاہت فتح افسردہ ہوئے تھے تو وہیں پاکستان کے نامور گلوکار، اینکرز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

اب چاہت فتح علی خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اْنہوں نے بتایا کہ اْن کی کوششوں کے بعد یوٹیوب نے اْن کے گانے ‘بدو بدی’ سے کاپی رائٹ اسٹرائیک ہٹا دی تھی جس کے بعد اْن کے چینل پر گانا واپس آگیا تھا۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میں اپنے یوٹیوب چینل پر گانا ‘بدو بدی’ واپس آنے پر بہت خوش تھا لیکن کچھ حاسدین نے دوبارہ اسٹرائیک بھیج کر یوٹیوب سے میرا گانا ایک بار پھر ڈیلیٹ کروا دیا ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ معروف گلوکار، اینکرز اور یوٹیوبرز میری مخالفت کیوں کررہے ہیں، میں اپنا روزگار کما رہا ہوں، مجھے میری 8 سال کی محنت کے بعد شہرت ملی ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ میں نے اپنے گانوں پر اپنا پیسہ خرچ کیا ہے، کسی نے مجھے اسپانسر نہیں کیا، جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ میں گلوکاری چھوڑ دوں تو میں اْن سے یہی کہوں گا کہ میرے مزید گانے آئیں گے اور میں اپنی گلوکاری جاری رکھوں گا۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میں اپنے ڈانس اور گلوکاری سے بچوں سے لیکر بڑوں تک سب کو تفریحی فراہم کرتا ہوں، میں واحد گلوکار ہوں جس کے چھوٹے چھوٹے مداح ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر آکر میرے خلاف باتیں کرتے ہیں، ان کے پروگرام کو میرے نام کی وجہ سے ہی ریٹنگ مل رہی ہے۔

اْنہوں نے دھمکی دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر گلوکاروں، اینکرز، یوٹیوبرز اور ماڈلز نے میرے خلاف زہر اْگلنا بند نہیں کیا تو میں آپ سب کو عدالتوں میں لیکر جاوٴں گا اور میں جو کہتا ہوں وہ کرکے دکھاتا ہوں۔

یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان سے قبل ملکہ ترنم نور جہاں نے سال 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بنارسی ٹھگ’ کے لیے گانا ‘اکھ لڑی بد وبدی’ گایا تھا۔

Comments are closed.