آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی وفاقی حکومت نے منظوری دے دی

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی وفاقی حکومت نے منظوری دے دی ہے ، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دی۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وزارتِ داخلہ میں محسن نقوی سے ملاقات کی جس کے دوران آزاد کشمیر میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

ایف سی اہلکار نیلم جہلم، منگلا اور گل پور پاور ہاؤسز کی فول پروف سکیورٹی کیلئے تعینات ہوں گےآزاد کشمیرمیں ایف سی کے 6 پلاٹونز تعینات کیےجائیں گے.

آزادکشمیر میں ایف سی کی تعیناتی ابتدائی طور پر 3 ماہ کیلئے ہوگی .آزادکشمیر حکومت نے پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قیامِ امن کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے اور سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔

محسن نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں، حکومتِ پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ ہے.

ملاقات میں آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی گفتگو ہوئی تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں.

واضح رہے حالیہ دنوں میں میں آزاد کشمیر میں کشیدگی کے دوران بھی ایف سی بھیجی گئی تھی جس پر شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا.

Comments are closed.