ٹی20 ورلڈکپ سپر8، بھارت نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے ہرادیا

51 / 100

فوٹو : کرک انفو

نارتھ ساؤنڈ: ٹی20 ورلڈکپ سپر8، بھارت نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے ہرادیا، اس کے ساتھ ہی بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوگئی آسٹریلیا آج افغانستان سے جیتا تو انڈیا اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

ہاردیک پانڈیا نصف سنچری بنا کر ناقابلِ شکست رہے، ویرات کوہلی نے 37، رشبھ پنت نے 36، شیوم ڈوبے نے 34 اور روہیت شرما نے 23 رنز بنائے۔ سوریا کمار یادیو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اکشر پٹیل 3 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن اور رشد حسین دو دو وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ ایک وکٹ شکیب الحسن کے حصے میں آئی، بعد میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔

نجم الحسن شانتو 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ تنزید حسن نے 29، رشد حسین نے 24 جبکہ لٹن داس اور محمود اللہ نے 13، 13 رنز کی اننگز کھیلی اور شکیب الحسن 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر جسپریت بومرا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 13 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 3 وکٹیں کلدیپ یادیو نے لیں جبکہ ارشدیپ سنگھ نے 2 اور ہاردیک پانڈیا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

عمدہ آل راؤنڈ پرفارمنس پر ہاردیک پانڈیا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، اسی گروپ کا اگلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے کھیلا جائے گا.

اس میچ میں آسٹریلیا کی افغانستان کو شکست بھارت اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں جبکہ افغانستان اور بنگلادیش کو واپسی کا راستہ دکھائے گی.

Comments are closed.