گلوکار ملکو کا اپنا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: گلوکار محمد اشرف عرف ملکو نے اپنا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلوکار ملکو نے اپنا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی تاہم اب اْنہوں نے اپنی درخواست واپس لینے کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی ہے۔

ملکو نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں پی این آئی لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست واپس لینا چاہتا ہوں، لہٰذا لاہور ہائیکورٹ درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرے۔

ادھر ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے ملکو سے وکالت نامہ واپس لے لیا، اظہر صدیق نے بغیر فیس کے ملکو کے لیے عدالتی جنگ لڑی۔

Comments are closed.