ٹی 20 ورلڈ کپ سپر8،جنوبی افریقہ نے انگلینڈ،آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ہرادیا

51 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: ٹی 20 ورلڈ کپ سپر8،جنوبی افریقہ نے انگلینڈ،آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ہرادیا،آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست دے دی۔

باربا ڈوس ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے گروپ ون کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140رنز بنائے۔ بارش کی وجہ میچ کئی بار روکا گیا، علاوہ ازیں بنگلادیش کا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہو سکا۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے رواں ٹی 20 ورکپ کی پہلی ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے 29 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ ایڈم زمپا نے 2، مچل اسٹارک، اسٹونیش اور میکسویل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کے کپتان نجم الحسین نے 36 گیندوں پر 41 رنز بنائے جبکہ توحید حیدر 28 گیندوں پر 40 اور لٹل داس 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بعدازاں آسٹریلیا نے تیزی کے ساتھ ہدف حاصل کرنے کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے تیز بیٹنگ کی۔141 رنز کے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی اننگز کے دوران بارش سے میچ بار بار روکا گیا۔

آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے کہ میچ بارش کی وجہ سے ختم کر کے کینگروز کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔

دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے جس میں کونٹن ڈی کوک 65،ملر 43اور ہنڈرکس 19 رنز بنا کرنمایاں رہے.

انگلینڈ کی طرف سے آرچر نے 3 کھلاڑی آوٹ کئے جب کہ معین علی اور عادل رشید کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر156 رنز بنا سکی،ہیری بروک 53 رنز بنا کر ٹاپ سکوررہے، مارکرم نے ان کا مشکل کیچ پکڑ کر میچ کا رخ
تبدیل کردیا۔

انگلینڈ کی طرف سے ہیری بروک 53 اور لیام لیونگسٹن 33 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ جوز بٹلر 17، جونی بیرسٹو 16، فل سالٹ 11 اور معین علی 9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

جنوبی افریقا کے ربادا اور مہاراج نے 2، 2 جبکہ بارٹمن اور نوکیا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل افریقا کے اوپنر کوئنٹن ڈی کوک 38 گیندوں پر 65 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، اس کے ساتھ ڈیوڈ ملر نے 43، ہنڈرکس 19 بناکر پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے 3 جبکہ معین علی اور عادل رشید نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے گروپ اے میں بھارت، افغانستان، آسٹریلیا اور بنگلادیش جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقا، امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

سپر 8 مرحلے کے ہونے والے میچز میں بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔

Comments are closed.