ضلع کرم میں بارودی سرنگ دھماکہ میں سکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید

53 / 100

فوٹو:آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ضلع کرم میں بارودی سرنگ دھماکہ میں سکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہوگئے، فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق جمعہ کو کرم میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار عقیل احمد ، لانس نائیک محمد تافیر، سپاہی انوش روفن ، سپاہی محمد اعظم خان اور سپاہی ہارون ولیم شامل ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گردی کی تلاش کیلئے آپریشن آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.