جنوبی افریقا دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 7 رنز سے ہراکرسیمی فائنل میں پہنچ گیا

42 / 100

فائل:فوٹو
گراس آئیلٹ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ڈیرن سیمی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کوک 38 گیندوں پر 65 رنز بناکر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں ریزا ہینڈرکس 19، کلاسن 9، ایڈن مارکرم 1 رن بناکر آوٴٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ معین علی اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی، جنوبی افریقا نے سپر 8 کے پہلے میچ میں امریکا جبکہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔

Comments are closed.