سوات میں توہینِ مذہب پر ایک شخص تشدد سے چل بسا، مظاہرین نے تھانے کو بھی آگ لگا دی

52 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا

مدین: سوات میں توہینِ مذہب پر ایک شخص تشدد سے چل بسا، مظاہرین نے تھانے کو بھی آگ لگا دی، توہین مذہب کا یہ واقعہ سوات کے علاقے مدین میں پیش آیا ہے.

مشتعل افراد کے تھانے پر حملے میں 8 پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے، اس حوالے سے ڈی پی او سوات زاہد اللہ خان کے مطابق قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں علاقہ مکینوں نے شہری پر تشدد کیا.

انہوں نے بتایا کہ مدین پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا تو لوگوں نے تھانے کو بھی آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی، مشتعل افراد ملزم کو تھانے سے نکال کر لے گئے اور لے جاکر جلا دیا۔

پولیس کے مطابق تشدد اور جلائے جانے سے ملزم جان کی بازی ہار گیا جبکہ مشتعل مظاہرین کے حملے میں 8 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

سوات میں پیش آئے واقعے کا نوٹس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے انسپیکٹر جنرل پولیس سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ناخوشگوار واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہریوں سے پرامن رہنے کی بھی اپیل کی ہے.

Comments are closed.