حسب توقع پیپلز پارٹی مان گئی،بلاول بھٹوزرداری نے ناں ناں کرتے گرین سگنل دیدیا
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد: حسب توقع پیپلز پارٹی مان گئی،بلاول بھٹوزرداری نے ناں ناں کرتے گرین سگنل دیدیا، وزیراعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان وفد سطح کے مزاکرات کا وہی انجم ہوا جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر پہلے سے دعوے کئے جارہے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد دعویٰ کررہی تھی کہ کوئی ناراضگی نہیں ہے اورپیپلز پارٹی بحٹ منظوری سے پیچھے ہٹ ہی نہیں سکتی اور ہر صورت حمایت کی یقین دہانی پہ بات ختم ہوگی اور حسب توقع وہی ہوا جس کا انتظار تھا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ کی منظوری میں تعاون کرنےکی یقین دہانی کرادی، ساتھ ہی وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے تحریری طور پرآگاہ بھی کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت اور پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے شکوہ کیا کہ حکومت کسی فیصلہ سازی میں ہمیں اعتماد میں نہیں لے رہی۔ سندھ کے مختلف منصوبوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا۔
ملاقات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے تاہم اس کے باوجود پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت پرکوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
شہباز شریف بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، رانا ثناء اللّٰہ، عطا تارڑ اور علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔
پیپلز پارٹی بجٹ میں مشاورت نہ کرنے پر مسلم لیگ ن کی حکومت سے ناراض تھی، 12 جون کو بجٹ اجلاس میں بلاول نے شرکت نہیں کی تھی، پیپلز پارٹی کے چند ارکان ہی علامتی طور پر ایوان میں آئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی خود بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں نہ لینے کا گلہ کرتے ہیں جب کہ بجٹ میں آئی ایم ایف نے اپنے مطالبات منوائے ہیں اس لئے اصل پوزیشن کے بارے میں حکومتی ارکان بھی بے خبر ہیں۔
Comments are closed.