امریکی سکول سے جڑواں بہن بھائیوں کے 23 جڑواں جوڑوں کی گریجویشن
فائل:فوٹو
میساچوسیٹس: امریکا میں ایک مڈل اسکول کی گریجویشن تقریب میں جڑواں بہن بھائیوں کے 23 جوڑے شریک ہوئے۔
امریکی ریاست میساچوسیٹس کے ایک علاقے نیڈھم میں قائم پولارڈ مدل اسکول میں منعقد ہونے والی آٹھویں جماعت کی گریجویشن تقریب میں گریجویٹ ہونے والی کسی بھی ایک کلاس میں سب سے زیادہ جڑواں بچے گریجویٹ ہوئے۔
گریجویٹ ہونے والے 454 طلبا میں جڑواں بچوں کی تعداد 46 یا 47 تھی۔
اسکول کی پرنسپل ٹیماتھا بِیبو نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں عموماً جڑواں بچوں کے پانچ سے 10 سیٹ ہوتے ہیں لیکن اس بار 23 جوڑے تھے۔
ان بچوں میں ایک ایسا بھی تھا جس کا جڑواں بھائی کسی دوسرے اسکول میں پڑھتا تھا۔
Comments are closed.