آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلا دیش نے نیپال کو 21 رنز سے شکست ہرادیا

46 / 100

فائل:فوٹو

کنگز ٹاوٴن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے میچ میں بنگلا دیش نے نیپال کو 21 رنز سے شکست دے دی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں کنگز ٹاوٴن کے ارونز ویلز کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں۔

نیپال کی دعوت پر بنگال ٹائیگرز نے بیٹنگ کا مایوس کن آغاز کیا، پہلی ہی بال پر اوپنر تنزید حسن کیچ دے بیٹھے، اس کے بعد آنے والے کپتان نجم الحسن شانتو 7 رنز کے مجموعی سکور پر کلین بولڈ ہو گئے، شکیب الحسن 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

محمود اللہ ریاض، رشد حسین 13، 13، جاکر علی، تسکین احمد 12، 12، تنظیم حسن ثاقب اور مستفیض الرحیم 3، 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، یوں بنگلا دیشی ٹیم 106 رنز پر آل آوٴٹ ہو گئی، نیپال کی جانب سے سونپل کامی، دپندرا سنگھ ایری، روہت پاوٴڈل اور سندیپ لامی چھانے نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

ہدف کے جواب میں نیپال کی بیٹنگ شروع میں لڑکھڑا گئی اور صرف 9 رنز پر کھلاڑی آوٴٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، اوپنر کشل بھروٹل نے 4 رنز بنا پائے، کوشل مالا 27، دپندرا سنگھ ایری 25 اور آصف شیخ 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیپال کے 4 چار کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے ہی ا?وٴٹ ہوئے، کپتان روہت پاوٴڈل اور سندیپ جورا نے ایک ایک رنز بنایا، یوں نیپالی ٹیم صرف 85 رنز ہی بنا پائی، بنگلا دیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب نے 4، مستفیض الرحیم نے 3، شکیب الحسن نے 2 جبکہ تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.