امریکی صدر کا بیٹاغیر قانونی اسلحہ کیس میں مجرم قرار

45 / 100

فائل:فوٹو

ولمنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو اسلحہ خریدتے وقت جھوٹ بولنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا گیا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ عدالت کارروائی کا احترام کرتے رہیں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ہنٹر بائیڈن نے 2018 میں ایک ہینڈ گن خریدی تھی، انہوں نے گن کی خریداری کے وقت حلف نامہ دیا تھا کہ وہ نشے کی حالت میں گن کی خریداری نہیں کر رہے ہیں۔

ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن کی ایک جیوری نے یہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے وہ امریکی تاریخ میں عہدے پر موجودہ امریکی صدر کے پہلے بچے ہیں جنہیں کسی جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔
ہنٹر بائیڈن کے خلاف یہ فیصلہ ڈیلاویئر کے 12 ججوں پر مشتمل ایک پینل نے تقریباً تین گھنٹے کی بحث کے بعد دیا۔

ولمنگٹن کی عدالت نے امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات کو درست قرار دیے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

عدالتی امور پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے جوبائیڈن کے 54 سالہ بیٹے ہنٹر بائیڈن کو اس مقدمے میں درج تین الزامات پر کم سے کم 15 برس کی قید ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ عدالت کارروائی کا احترام کرتے رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ میرا بیٹا فیصلے کے خلاف اپیل میں جائے گا۔

Comments are closed.