ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
فائل:فوٹو
نیویارک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے 114 رنز کا ہدف حاصل کیا رضوان ففٹی کر کے پلئیر آف دی میچ قرار پائے.
دونوں ٹیمیں نیویارک کے نساوٴ کاوٴنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل تھیں۔
بھارت سے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم کمزور کینیڈا کیخلاف بھی مشکل سے جیت سکی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں نیویارک کے نساوٴ کاوٴنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا.
امریکا اور بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی سپر 8 مرحلے میں رسائی مشکل نظر آتی ہے، دو میچ ہارنے کے بعد پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے اب دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا ہو گا، پاکستان کو رسائی کیلئے بقیہ دو میچ جیتنا اور امریکا کا دونوں میچ ہارنا لازمی ہے۔
پاکستان کو اگلے دو میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کیخلاف کھیلنا ہیں جبکہ امریکا کو بھارت اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے، میزبان اگر ایک میچ اور جیت گیا تو وہ سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لے گا، امریکا کیخلاف آئرلینڈ اور بھارت کی فتح کی صورت میں پاکستان کا آئرلینڈ کیخلاف میچ ناک آؤٹ ہو گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پاکستانی شائقین شدید مایوسی کا شکار ہیں، شائقین کا کہنا ہے بھارتی باوٴلرز نے پاکستانی بیٹرز کو چاروں شانے چت کر دیا، ٹیم کی کارکردگی صفر ہے اور مراعات کا کوئی حساب نہیں۔
Comments are closed.