یوٹیوب نے چاہت فتح علی خان کے گانے بدوبدی ڈیلیٹ کردیا

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور :سوشل میڈیا پر اپنے بیسْرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے وائرل گانے ‘اکھ لڑی بدوبدی’ کو یوٹیوب نے ڈیلیٹ کردیا۔

چاہت فتح علی خان نے ایک ماہ قبل اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپنا گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ اپلوڈ کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب وائرل ہوگیا تھا لیکن اب یہ گانا گلوکار کے چینل سے ڈیلیٹ ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ یوٹیوب نے کاپی رائٹ کی وجہ سے چاہت فتح علی خان کا گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ ڈیلیٹ کیا ہے۔ڈیلیٹ ہونے سے پہلے تک چاہت فتح علی خان کے اس گانے پر 27 ملین سے زائد ویوز آچکے تھے، اْن کا یہ گانا سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ٹرینڈ بھی بنا ہوا تھا۔

یوٹیوب کی جانب سے ‘اکھ لڑی بدوبدی’ ڈیلیٹ کرنے پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے شْکر ادا کیا اور کہا کہ وہ اس گانے سے تنگ آگئے تھے، اچھا ہوا کہ یوٹیوب نے یہ گانا ڈیلیٹ کردیا جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ چاہت فتح علی خان کی شہرت کو نظر لگ گئی ہے۔

صارفین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب نے آج تک وہ سب گانے تو ڈیلیٹ نہیں کیے جو بنا اجازت کے بھارت کی فلم انڈسٹری نے چْرائے ہیں۔

یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان سے قبل ملکہ ترنم نور جہاں نے سال 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بنارسی ٹھگ’ کے لیے گانا ‘اکھ لڑی بد وبدی’ گایا تھا۔

Comments are closed.