بانی پی ٹی آئی سے متعلق معاملات پاکستانی عدالتوں پر چھوڑتے ہیں،امریکا
فائل:فوٹو
واشنگٹن: امریکا نے واضح کیاہے کہ بانی پاکستان تحریک انصافعمران خان سے متعلق معاملات پاکستانی عدالتوں پر چھوڑتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتے، الزامات پر پاکستان کی عدالتیں اپنے قوانین کے تحت فیصلے کریں گی۔
انہوں نے غزہ جنگ بندی کے سوال پر جواب دیا کہ پیشکش اسرائیل کی طرف سے آئی، جنگ بندی کی تجویز امریکا، مصر اور قطر کی مشاورت کے ساتھ تیار کی۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی پیشکش پائیدار امن کا سبب بنے گی۔
Comments are closed.