آزادی مارچ کیس،بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی ودیگر 2 مقدمات میں بری

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی اسد عمر ،علی محمد خان اور مراد سعید کو آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات میں بری کردیا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بریت کے احکامات جاری کئے ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔

عدالت نے اسد عمر ،علی محمد خان ، مراد سعید کو بھی دونوں مقدمات میں بر کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اپنے وکیل سردار مصروف ایڈوکیٹ ، آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اسد عمر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماوٴں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے۔ ملزمان پر آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف وزری کا الزام تھا۔

Comments are closed.