کرایہ پر مکان لینے آئی خاتون کا مالک مکان نے گھر دکھانے کے بہانے ریپ کر دیا

54 / 100

فوٹو : فائل

راولپنڈی: کرایہ پر مکان لینے آئی خاتون کا مالک مکان نے گھر دکھانے کے بہانے ریپ کر دیا، خاتون کرایہ پر مکان لینے کی تلاش میں تھی اور مالک مکان کی زیادتی کا نشانہ بن گئی.

خاتون سے زیادتی کا واقعہ راولپنڈی کے علاقے گنجمنڈی میں پیش آیا جس کا تھانہ گنجمنڈی پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مکان مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.

ایف آئی آر کے مطابق ملزم شفاقت علی مکان دکھانے خاتون کو اوپر والی منزل لے گیا اور موقع پا کر اسے پکڑ لیا،ایف آر متن کے مطابق ملزم نے خاتون کو ڈرانے کیلئے قینچی نکالی اور کچھ بال بھی کاٹے.

https://x.com/MehboobTanoli/status/1797237297798123812?t=dCJSdvyeOhJVewdQ-hFsCQ&s=19

ملزم کی دھمکی پر خاتون نے مزاحمت نہ کی اور ملزم نے زبردستی زیادتی کی، بلکہ کسی کو بتانے پرجان سےمارنے کی دھمکی بھی دی گئی.

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون،، ز،، 4 بچوں کی ماں ہے اور اس کا شوہر مزدوری کرتا ہے اس لئے وہ کم کرایہ والے مکان کی تلاش میں تھی کہ اس دوران جنسی حملے کا نشانہ بنی،پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے.

Comments are closed.