ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میلہ سج گیا، 20 ممالک میں حکمرانی کی جنگ شروع

51 / 100

فوٹو: فائل

نیویارک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میلہ سج گیا، 20 ممالک میں حکمرانی کی جنگ شروع، امریکہ اور دوسرا میزبان ویسٹ انڈیز ہے،ٹی 20 کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ میں چوکوں اور چھکوں کی برسات ہو گی۔

افتتاحی میچ میں امریکہ اور کینیڈا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے 5 بجے مدمقابل ہوں گی جب کہ دوسرا میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ میزبان ملک کالی آندھی اور پاپوا نیو گینی کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق کل شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان ملک امریکہ کیخلاف کھیلے گا جبکہ ہائی وولٹیج ٹاکرا پاک بھارت میچ 9 جون کو نیویارک میں ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد لندن سے امریکا کے شہر ڈیلاس پہنچ چکی ہے جہاں وہ میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

آئی سی سی کے میگا ایونٹ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ریکارڈ 20 ٹیمیں میدان میں اترنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ کرکٹ کا شاندار ایونٹ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ ہے۔

ٹورنامنٹ میں20 ٹیموں کوچار گروپوں میں تقسیم کیا گیاہے، ہر گروپ میں پانچ پانچ ٹیمیں شامل ہیں۔ اس ابتدائی مرحلے میں ہر ٹیم اپنے گروپ کے ساتھیوں کے خلاف کم از کم چار میچ کھیلے گی۔

ہر گروپ سے دو سرفہرست ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی، جبکہ نچلی تین ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گی۔

سپر 8 مرحلے میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر ٹیم اپنے گروپ کے حریفوں کے خلاف تین زبردست میچ کھیلے گی، جس سے سیمی فائنل کے لئے اسٹیج تیار ہو جائے گا۔

سیمی فائنل میں سپر 8 کی بہترین ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی، جو فائنل میں جگہ بنانے کے لئے جدوجہد کریں گی۔ حتمی معرکہ 29 جون کو بارباڈوس کے خوبصورت گرائونڈ میں ہوگا۔

امریکہ اور کیریبین میں میچز تین مقامات (لاڈرہل، ڈلاس، اور نیویارک) اور کیریبین میں چھ مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ خاص طور پر، بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹکراؤ 9 جون کو لانگ آئی لینڈ کے ناسو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔

Comments are closed.