بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایکس سے ویڈیواپ لوڈ کرنے کی انکوائری

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایکس سے ویڈیواپ لوڈ کرنے کی انکوائری کےلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد سے رابِطہ کر لیا۔

بانیِ چیئرمین  پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں انکوائری کی جائے گی،خط میں عمران خان کے ایکس  آفیشل ہینڈل سے ریاست مخالف ویڈیو اور بیانیے کی تشہیر کا حوالہ دیا گیاہے۔

خط میں کہا گیاہے کہ بانی چیئرمین کے آفیشل ہینڈل سےریاست مخالف اور اداروں اسپیشلی پاک آرمی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کو لکھے خط میں 29 مئی کی پوسٹ کا حوالہ دے کر کہا گیاہے کہ ویڈیو میں آرمی کے خلاف پروپیگنڈا کے ذریعے حقائق کو توڑ مروڑ کر آفیسرز اور جوانوں میں بغاوت اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

ایکس سے پوسٹ کی گئی اِس ویڈیو کے ذریعے مختلف ریاستی اداروں میں تفریق بھی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ ویڈیو صریحاً پیکا ایکٹ 2019 کی خلاف ورزی ہے جسکی تفتیش ہونا لازم ہے اِس لئے عمران خان تک تفتیش کی رسائی دی جائے۔

واضح رہے بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے ہی پابند سلاسل ہیں اور راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدکاٹ رہے ہیں، ان کے پاس موبائل کی سہولت نہیں ہے نہ ہی ان کی بظاہر ایکس تک رسائی ہے۔

Comments are closed.