پاکستان اورانگینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

52 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا

لندن : پاکستان اورانگینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا،پاکستان ٹی20 ٹیم آخری میچ کےلئے لندن پہنچ گئی، قومی ٹیم نے آج ہی پریکٹس سیشن میں حصہ بھی لیا۔

پاکستان ٹیم آج لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کرے گی، پی سی بی کے چیرمین محسن نقوی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

پاکستان ٹیم کارڈف سے لندن پہنچی ہے، یہاں آخری میچ کل اوول میں کھیلا جائے گا،سیریز کے 2 میچز پہلے ہی بارش کی نذر ہو چکے ہیں۔

کارڈف میں ہونے والا تیسرا ٹی20 بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

گرین شرٹس کو سیریز برابر کرنے کے لئے آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھرپور جان مارنا ہوگی، اسی لئے قومی ٹیم نے لندن پہنچتے ہی 2 گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا، جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی گئی۔

Comments are closed.