فائل:فوٹو
میڈرڈ: اسپین،آئرلینڈ اور ناروے نے فلسطین کو سرکاری طور پرآزاد ریاست تسلیم کر لیا،آج منگل 28 مئی منگل کو تینوں ممالک نے باضابطہ اعلان کیا ہے جبکہ دوسری طرف
اسرائیل نے ان تینوں یورپی ممالک کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے
اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کی طرف سے فلسطین کو سرکاری طور پر آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر اسرائیل نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر کے دراصل ”دہشت گردی کو انعام‘‘ بخشا ہے۔
ان تین یورپی ممالک کی طرف سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے دیگر یورپی ممالک کو بھی تقویت ملے گی کہ وہ بھی ایسا کریں۔
بلغاریہ، قبرص، چیک ری پبلک، مالٹا، پولینڈ اور رومانیہ نے یورپی یونین کے رکن بننے سے قبل ہی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر رکھا تھا جبکہ سویڈن نے سن 2014 میں یہ قدم اٹھایا تھا۔
سلووینیہ نے کہا ہے کہ وہ جمعرات کے روز اپنے فیصلے کا اعلان کرے گا کہ آیا وہ بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لے گا۔
ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے ملکی کابینہ کے اجلاس میں کہا، ”فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا نہ صرف ایک تاریخی انصاف کا معاملہ ہے بلکہ امن کے حصول کی خاطر یہ ایک اہم ضرورت بھی ہے۔‘‘
سانچیز نے واضح کیا کہ میڈرڈ حکومت کا یہ فیصلہ دو ریاستی حل کی وکالت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح اسرائیل کی سکیورٹی اور سلامتی بھی ممکن بنائی جا سکے گی۔
ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ اسپین کی جانب سے حماس کو یکسر مسترد کرنے کی عکاسی بھی کرتا ہے، جو دو ریاستی حل کے خلاف ہے اور جس کے 7 اکتوبر کے حملوں کی وجہ سے غزہ میں جنگ شروع ہوئی تھی۔
اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کی جانب سے اس تازہ اعلان کے بعد اقوام متحدہ کے رکن 193 ریاستوں میں سے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد اب 145 ہو گئی ہے۔
فلسطین کی جدوجہد آزادی کیلئے تاریخ ساز دن،سپین نے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔
سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخ ساز لمحہ ہے، فلسطین پر مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہمارافیصلہ کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے مزید کہاکہ فلسطین کو تسلیم کرنا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔
سپین کی جانب سے اس اعلان کے بعد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔قبل ازیں آئرلینڈ، ناروے کے وزیراعظم نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ کوششیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب غزہ میں حماس کو شکست دینے کے لیے اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے فلسطینی شہادتوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور یہ عالمی سطح پر جنگ بندی اور خطے میں قیامِ امن کے لیے ایک دیرپا حل پر زور دینے کا سبب بنا ہے۔
واضح رہے رہے کہ 7 اکتوبر2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 36 ہزارسے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
Comments are closed.