ملک بھر میں یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

52 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:ملک بھر میں یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، 28 مئی کی مناسبت سے شہر شہر تقریبات اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

ملک میں 28 مئی کو یوم تکبیر کے نام سے جانا جاتا ہے، آج کے دن چاغی کے مقام پر پاکستان نے ایک کے بعد ایک 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا گیا، 28 مئی کو وطن عزیز کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔

ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے 7 ممالک کی فہرست میں اپنا نام درج کروایا ہے، نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان نے بھارت کے 14 مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں کا بھرپور جواب دیا، ایٹمی دھماکوں سے وطن دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا گیا۔

وزیر اعظم نے آج یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا، تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا جس کے تحت تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے جبکہ تعلیمی اداروں اور بینکوں میں بھی چھٹی ہو گی، تعلیمی بورڈز میں آج شیڈول پرچے ملتوی کر دیئے گئے۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اتحاد کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن پوری قوم نے ملکی سالمیت کیلئے فیصلہ کیا، ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباوٴ قبول کر کے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئیں عہد کریں، 9 مئی جیسے واقعات سے انتشار کے خواہشمند عناصر کی شر پسندی کو ناکام بنائیں گے۔

Comments are closed.