پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا 28 مئی کو شیڈول میچ کیلئے کھلاڑی اور تماشائی بارش رکنے کا انتظار کرتے رہے لیکن ایک بال بھی نہ پھینکی جا سکی.

بتایا گیا تھا کپتان بٹلر بچے کی پیدائش کی وجہ سے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی غیر موجودگی میں آلراؤنڈر اور نائب کپتان معین علی کےقیادت سنبھالنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 23 رنز سے شکست دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری اور چوتھاٹی 20 میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

اس ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باعث دونوں ٹیموں نے ورلڈکپ میں اپنے دو دو پریکٹس میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آپس میں سیریز کو ترجیح دی ہے۔

Comments are closed.